” خواتین سے جنسی زیادتی کرنے والوں کی سرعام پھانسی کیلئے قانون لاوں گا“

” خواتین سے جنسی زیادتی کرنے والوں کی سرعام پھانسی کیلئے قانون لاوں گا“
” خواتین سے جنسی زیادتی کرنے والوں کی سرعام پھانسی کیلئے قانون لاوں گا“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ خواتین سے جنسی زیادتی کرنے والوں کی سرعام پھانسی کیلئے قانون لاوں گا۔
نجی نیوز چینل ہم نیوز کے پروگر ام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موٹروے پرخاتون سے زیادتی کا واقعہ افسوسناک ہے،نام نہاد لبرل سرعام پھانسی کے معاملے پرانسانی حقوق کو لے آتے ہیں۔ آئندہ کے لیے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت قانون سازی ضروری ہے۔ان کا کہنا تھاکہ جن کےساتھ زیادتی ہوتی ہے کیا ان کے حقوق نہیں؟ وزیراعظم زیادتی کے واقعات پر بہت افسردہ ہیں،جن لوگوں نے زینب الرٹ بل میں سزائے موت کومسترد کیا ان کوشرم آنی چاہیے۔

مزید :

قومی -