فیاض الحسن چوہان فواد چوہدری پر برس پڑے ،ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

فیاض الحسن چوہان فواد چوہدری پر برس پڑے ،ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی ہنسی ...
فیاض الحسن چوہان فواد چوہدری پر برس پڑے ،ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان اپنی ہی جماعت کے رہنما اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری پر برس پڑے۔نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آئی پنجاب کی تبدیلی پر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت میں ہرتعیناتی پر مشاورت ہوتی ہے، آئی جی پنجاب کی تبدیلی معمول کی کارروائی ہے۔پنجاب حکومت کی کارکردگی پر وفاقی وزراخاص طور پر فواد چوہدری کی تنقید کے سوال پر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے دماغ میں خناس اور بھوسہ بھرا ہے، جس کی وجہ سے انہیں بزدار حکومت کی کارکردگی نظر نہیں آتی۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ انہیں کئی مرتبہ سمجھایا ہے لیکن فواد چوہدری ہمیشہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہیں ،وہ باز آنے والے نہیں ہیں ۔

مزید :

قومی -