موٹر وے پر خاتون سے زیادتی پر نا مناسب بیان دینے پر سی سی پی او لاہور کو طلب کرلیا گیا

موٹر وے پر خاتون سے زیادتی پر نا مناسب بیان دینے پر سی سی پی او لاہور کو طلب ...
موٹر وے پر خاتون سے زیادتی پر نا مناسب بیان دینے پر سی سی پی او لاہور کو طلب کرلیا گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )خاتون کے ساتھ موٹر وے پر جنسی زیادتی کے واقعہ کا سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے نوٹس لے لیا اور اشتعال انگیز بیان دینے پر سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو بھی طلب کر لیا۔ 

سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس 16 ستمبر کو ہوگا۔ چیئرمین کمیٹی مصطفی نواز کھوکھر نے اجلاس میں آئی جی موٹر وے پولیس اور سیکرٹری مواصلات اور سی سی پی اولاہور کو طلب کر لیا۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ سی سی پی او لاہور کا اشتعال انگیز بیان نوٹس جاری ہونے کے بعد سنا، سی سی پی او کو غیر حساس بیان پر وضاحت دینے اجلاس میں طلب کیا جائے گا۔کمیٹی اجلاس کے ایجنڈا میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری مواصلات ، آئی جی پولیس ، نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پولیس کمیٹی کو زیادتی کے معاملے پر بریفنگ دیں گے۔آئی جی موٹر وے پولیس خصوصی طور پر آگاہ کریں گے کہ موٹر وے پولیس نے متاثرہ خاتون کی کال پر اس کی مدد کیوں نہیں کی۔مصطفیٰ نواز کھوکر نے کہا کہ خاتون سے زیادتی اور موٹروے پولیس کا مدد کو نہ آنا تشویشناک ہے۔ 

مزید :

قومی -