موٹروے پر ایک اور بھیانک واردات، موٹروے پولیس کا شرمناک کردار
شیخو پورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) موٹروے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعے کے ملزمان کا ابھی سراغ بھی نہیں لگایا جاسکا تھا کہ موٹروے پر ایک اور بھیانک واردات ہوگئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور اسلام آباد موٹروے پر ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر کئی مسافروں کو لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے شیخوپورہ سے 3 کلومیٹر دور موٹروے پر درخت گرا کر سڑک بلاک کی اور پھر گاڑیوں کے ٹائروں میں گولیاں مار کر انہیں پھاڑ دیا اور سکون سے لوٹ مار کرتے رہے۔
ابھی واردات جاری تھی کہ بعض مسافروں نے اس بارے میں موٹروے پولیس کو اطلاع دی لیکن ان کی طرف سے کوئی رسپانس نہیں آیا۔ یہ تو بھلا ہو اس ایمبولینس کا جو اچانک کہیں سے آگئی۔ ڈاکوؤں نے ایمبولینس کی بتی کو پولیس کی گاڑی سمجھا اور فرار ہوگئے۔
بریکنگ : لاہور اسلام آباد موٹر وے پہ شیخو پورہ سے تین کلومیٹر دور اسلام آباد کی طرف ڈاکؤں نے متعدد گاڑیوں کو درخت گرا کر پہلے روکا پھر گولیاں مار کر ٹائر برسٹ کئے اور مسافروں کو لوٹ لیا، ایمبولینس کی لائٹس کو پولیس گاڑی سمجھ کر فرار ہو گئے ، موٹروے پولیس کا نو رسپانس https://t.co/P0wXyIhNlo
— Arshad Waheed Ch (@arshad_Geo) September 10, 2020