کچی زہریلی شراب فروخت کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)مزنگ پولیس نے کچی زہریلی شراب فروخت کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مزنگ پولیس نے کاروائی کے دوران کچی شراب کی سپلائی ناکام شراب فروش وسیم کو گرفتار کر کے ملزم وسیم کے قبضہ سے 200 لیٹر کچی زہریلی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق ملزم لاہور کے متعدد علاقوں میں شراب فروشی کے مکروہ دھندہ کرتا تھا۔