مہلک کورونا وائرس مزید83 زندگیاں نگل گیا ، اموات کی تعداد 26 ہزار 580 ہو گئی 

مہلک کورونا وائرس مزید83 زندگیاں نگل گیا ، اموات کی تعداد 26 ہزار 580 ہو گئی 
مہلک کورونا وائرس مزید83 زندگیاں نگل گیا ، اموات کی تعداد 26 ہزار 580 ہو گئی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مہلک کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 83 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 580 ہو گئی ہے ۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق  چوبیس گھنٹے کے دوران تین ہزار چھ سو نواسی نئے مریض سامنے آئے۔کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ صفر تین فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک بھر میں  ایکٹو کیسز کی تعداد 91ہزار 440 ہے  جبکہ  مجموعی کیسز کی تعداد 11لاکھ 97ہزار 887ہو گئی۔  جن میں 3ہزار 689 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اب تک  10لاکھ 79 ہزار 867 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

پنجاب میں چار لاکھ 10ہزار 436،سندھ میں چار لاکھ 42ہزار 401،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 67ہزار 154،اسلام آباد میں ایک لاکھ 2ہزار 94 اور بلوچستان میں 32ہزار 517 کیسزسامنے آچکے ہیں ۔

آزاد جموں و کشمیر میں 33ہزار 131 اور گلگت بلتستان میں 10ہزار 127 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -کورونا وائرس -