ٹی وی پروگرام میں شادی کرتے ہی دولہا کی ایسی غلطی کہ شادی ہی خطرے میں پڑ گئی
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی رئیلٹی شو ’میریڈ ایٹ فرسٹ سائٹ‘ (Married At First Sight)میں شریک 27سالہ جورڈن کی شادی پہلے دن سے ہی خطرے میں پڑ گئی جب اس نے اپنی دلہن الیکسس کی بجائے کسی اور دلہن کو بوسہ دے ڈالا۔ ان کا ہنی مون بھی بمشکل ہی مکمل ہو پایاہے اور اب لگ رہا ہے کہ ان کی انتہائی مختصر عرصے کی یہ شادی اپنے اختتام کے قریب ہے۔ دی سن کے مطابق میاں بیوی کے پہلے ڈنر میں ان کا شو کی ایک اور امیدوار نکیتا (Nikita)کے ساتھ جھگڑا ہو گیا اور نکیتا کو جارحانہ اور اشتعال انگیز روئیے کا مظاہرہ کرنے پر شو سے ہی نکال دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق جورڈن اور الیکسس کا ازدواجی تعلق پہلے ہی انتہائی خراب جا رہا تھا۔ اس پر گزشتہ قسط میں جورڈن نے اعتراف کر لیا ہے کہ اس نے الیکسس کے ساتھ شادی کے دن ہی اس کے ساتھ بے وفائی کر ڈالی تھی۔ اس روز اس نے کسی اور دلہن کو بوسہ دے دیا تھا۔ اس نے بتایا کہ اس نے یہ حرکت ایسی جگہ کی تھی جہاں کیمرے نہیں تھے لہٰذا کسی کو پتا نہیں چلا۔
رپورٹ کے مطابق جورڈن نے اپنی اس گفتگو میں اس دوسری دلہن کا نام نہیں بتایا، جسے اس نے شادی کے روز بوسہ دیا۔اس نے بتایا کہ وہ اس دلہن کے ساتھ ڈنر سے اپارٹمنٹ تک گیا تھا اور ایک جگہ جب وہ اکیلے ہوئے تو دونوں نے ایک دوسرے کو بوسہ دیا۔ جورڈن اسی ڈنر میں ایک اور دلہن کے ساتھ بھی فلرٹ کرتا رہا تھا، جس کا الیکسس کو علم ہوا اور وہ جورڈن سے سخت ناراض وہئی۔