درسی کتاب میں لڑکی کے نیچے بیٹھنے پر ہنگامہ ، آکسفورڈ کے سلیبس کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ حیرت کی انتہا نہ رہے

درسی کتاب میں لڑکی کے نیچے بیٹھنے پر ہنگامہ ، آکسفورڈ کے سلیبس کی ایسی تصویر ...
درسی کتاب میں لڑکی کے نیچے بیٹھنے پر ہنگامہ ، آکسفورڈ کے سلیبس کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ حیرت کی انتہا نہ رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں گزشتہ کچھ روز سے اس بات پر ہنگامہ جاری ہے کہ پہلی جماعت کی درسی کتاب میں لڑکی کو نیچے بیٹھا دکھایا گیا ہے۔ سرکاری حکام کی جانب سے اس پر لاکھ وضاحتیں پیش کی گئیں لیکن پھر بھی ہنگامہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ ایسے میں آکسفورڈ کے نصاب کی تصویر بھی سامنے آگئی ہے۔

پنجاب میں پانچویں جماعت کی انگریزی کی درسی کتاب میں ماں اور بیٹی کو نیچے جب کہ باپ اور بیٹے کو صوفے پر بیٹھا دکھایا گیا ہے۔ پہلی جماعت کی اردو کی کتاب میں اس کا الٹ ہے یعنی لڑکی اوپر بیٹھی ہے اور لڑکا نیچے بیٹھا ہے۔

پنجاب کی درسی کتابوں پر ہونے والے ہنگامے کے دوران آکسفورڈ کے نصاب کی پہلی جماعت کی انگریزی کی کتاب کی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے ہک لڑکا کرسی پر بیٹھا ہوا جب  کہ لڑکی نیچے بیٹھی ہے۔ اینکر پرسن اویس منگل والا نے آکسفورڈ کے نصاب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ’ کہاں ہیں لنڈے کے لبرل؟ یہاں بھی لڑکی کو زمین پر بیٹھا دکھایا گیا ہے؟‘