قائی قبیلے سے ہی سیکھ لیں 

 قائی قبیلے سے ہی سیکھ لیں 
 قائی قبیلے سے ہی سیکھ لیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 آپ نے ارتغر ل غازی ڈرامہ تو دیکھا اس میں سلطنت عثمانیہ کے قیام، خود مختار ریاست اور باعزت زندگی کے لیے ترکوں کی جدوجہد دیکھی ہوگی وہ ایسی ریاست کے خواہاں تھے جہاں ان کی نسلیں پروان چڑھ سکیں ان کی جدوجہد ایسا رنگ لائی کہ ایک دن ترک دنیا کے تین براعظموں کے حکمران تھے اس میں کہ سارے ترک قبائل سرداری اور برتری حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے کے خلاف سازشیں بھی کرتے تحریکیں بھی چلاتے لیکن جوں ہی کوئی نئی مصیبت منگول،صلیبی، بازنطینی یا رومیوں کی شکل میں ان پر حملہ آور ہوتی تو وہ سب آپس کے اختلافات بھلا کر ایک ہو جاتے اور ان کا مقابلہ کرتے جب انھیں شکست دے دیتے تو پھر اپنی اپنی راہ لیتے ہمارے حکمرانوں کو بھی قائی قبیلے والوں سے کچھ سیکھ لینا چاہیے اگرآج ہم بھی سیلاب کو منگول، غربت کو صلیبی، بربادی کو بازنطینی اور موجودہ حالات کو رومی سمجھ لیں اورآپس کے اختلافات کو پس پشت ڈال کر کچھ دیر کے لیے اکٹھے ہو جائیں تو یقین کر لیں کہ ہم ان حالات کو جلد شکست دے دیں گے جب ہمارے لوگ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نکل آئیں جب ہم آئندہ آنے والے سیلابوں کا کوئی مستقل سدباب کر لیں جب ہم تباہ ہونے والے مکانات، سڑکوں،پلو ں، ریلوے ٹریک اور سیلابوں کی وجہ سے ہونے والی بربادی سے نکل آئیں تو اسی طرح پھر سے ایک دوسرے کے خلاف میدان عمل میں ا تر آئیں پھر نہ کوئی آپ کے غیر ملکی دوروں پر اعتراض کرے گا اور نہ ہی جلسے جلوسوں پر،امریکیوں میں ایک خوبی ہے کہ وہ جب بھی کسی آفت کی زد میں آتے ہیں تو اس کو ایک نام دے لیتے ہیں اور پھر بڑی دلیری کے ساتھ اس کا مقابلہ کرتے اور بہت جلد زندگی کو دوبارہ معمول پر لے آتے ہیں،کیوں نہ ہم بھی ایسے ہی کر لیں اس سیلاب اور تباہی کا کوئی نام رکھ لیں یا یوں کر لیں کہ پی ٹی آئی والے اسے پی ڈی ایم کہہ لیں حکومت والے اسے پی ٹی آئی سمجھ کر اس کا مقابلہ کرنے کے لیے میدان میں اتر آئیں اگر ہم نے ایسا کر لیا تو یقین کریں ہم بہت جلد اس قدرتی آفت پر قابو پا لیں گے۔


گزشتہ دنوں عمران خان صاحب نے ٹیلی تھون کے ذریعے تقریبا پانچ ارب روپے اکٹھے کرنے اور اگلے ہی روز بلاول بھٹو زرداری نے ایک کھرب تیس ارب روپے اکٹھے کرنے کا دعوی کیا اسی طرح تمام غیر ملکی دوستوں کی امدادی رقم اکٹھی کر لیں تو تقریبا چار کھرب روپے بنتی ہے این ڈی ایم اے کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے تقریبا تین کروڑ لوگ متاثر ہوئے اس کے علاوہ جو نقصانات ہوئے اس کا تخمینہ ابھی نہیں لگایا گیا اگر ان کی چار کھرب روپے والی بات کو سچ مان لیا جائے تو یقین کریں ان تین کروڑ لوگوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ ہم اپنے کسی ایک علاقے کو جامع حکمت عملی کے ساتھ آنے والے سیلابوں سے بھی محفوظ کر سکتے ہیں اس رقم سے ہم اپنی تباہ سڑکوں پلوں اور ڈیموں کی تعمیر نو کر سکتے ہیں لیکن یہ سب ہمیں فی الفور کرنا ہوگا کیونکہ آگے سردیاں آ رہی ہیں گرمیوں میں یہ لوگ گزارا کر لیں گے لیکن بلوچستان اور کے پی میں سردیوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر جاتا ہے جو کسی بھی انسان کے لئے ناقابل برداشت ہو جاتا ہے اس لئے ان لوگوں کی بحالی کے لیے حکومت کو بڑے پیمانے پر مکانات کی تعمیر کی مد میں مدد کرنی ہو گی وہ اس لئے کہ خدانخواستہ جو لوگ سیلاب میں بچ گئے کہیں وہ سردی کی شدت سے زندگی کی بازی نہ ہار جائیں عمران خان کے حالیہ رویے نے بلاشبہ قوم کو مایوس کیا ہے انہیں ان دنوں جلسے نہیں کرنے چاہئیں تھے ان کی اس حرکت کی وجہ سے ساری پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی زد میں ہے اگر خان صاحب کو یہ لگ رہا ہے کہ یہ جلسے جلوسوں سے عوام کی ہمدردیاں حاصل کرلیں گے تو شاید یہ غلط ہیں اب عوام سیاستدانوں کے رویے نہیں بھولتے ان جلسوں سے عمران خان کی خود غرضی لوگوں پر عیاں ہوچکی ہے

پی ٹی آئی کو مزید نقصان پنجاب حکومت نے پہنچایا جو ان آفت زدہ علاقوں میں کہیں بھی نظر نہیں آئی جبکہ شہباز شریف کا مصیبت زدہ لوگوں میں پہنچنا اس وقت انہیں بہت مضبوط کر گیا ہے ابھی بھی وقت ہے خدارا آپس کے اختلافات کو ایک طرف رکھ کر دکھی انسانیت کی مدد کے لیے نکل آئیں جس طرح الخدمت فاؤنڈیشن، اخوت کوشش ویلفیئر،صفحہ ٹرسٹ اور با قی تنظیمیں پہنچی ہیں اگر آئندہ الیکشن میں لوگوں نے حکمرانوں کے رویہ کو سامنے رکھتے ہوئے ووٹ دینے کا فیصلہ کر لیا تو مجھے لگتا ہے کہ مسلم لیگ، پی پی اور جماعت اسلامی سب سے زیادہ ووٹ لے جائیں گے اور میرا اندازہ ہے کہ لوگ اب ایسا ہی کرنے جا رہے ہیں ہمارے سیلاب زدہ بھائی اس وقت بہت مشکلات میں ہیں پانی تو اتر رہا ہے لیکن اس وقت وبائی امراض نے انہیں گھیر لیا ہے جن میں سب سے زیادہ مچھروں کی وجہ سے بخار پھیل رہا ہے اس لئے جو دوست احباب اپنی مدد آپ کے تحت سیلاب زدگان کی مدد کے لیے جا رہے ہیں ان سے گزارش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ادویات لے کر جائیں وہاں پر موجود مختلف تنظیموں کے میڈیکل کیمپ ادویات کی قلت کا شکار ہیں انہیں فوری آپ کی مدد کی ضرورت ہے میرے رب نے فرمایا ہے کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے ساری انسانیت کو بچا لیا اس لئے آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ جلد از جلد ادویات لے کر وہاں پہنچیں اور ساری انسانیت کو بچانے کا ثواب حاصل کرلیں اللہ کریم میری ریاست کو آفات سے محفوظ فرمائے آمین

مزید :

رائے -کالم -