گراں قدر ثقافتی خدمات سرانجام دینے پر 14 افراد کو سعودی نیشنل کلچرل ایوارڈ سے نوازا گیا

گراں قدر ثقافتی خدمات سرانجام دینے پر 14 افراد کو سعودی نیشنل کلچرل ایوارڈ سے ...
گراں قدر ثقافتی خدمات سرانجام دینے پر 14 افراد کو سعودی نیشنل کلچرل ایوارڈ سے نوازا گیا

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں وزارت ثقافت کی جانب سے قومی ثقافتی ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں اہم سعودی شخصیات کے ساتھ علاوہ سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور اور دیگر غیر ملکی سفیر بھی شریک تھے. 

سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقدہ دوسرے سالانہ قومی ثقافتی ایوارڈ شو میں نائب وزیر ثقافت حامد فیاض نے چودہ ثقافتی ایوارڈ تقسیم کیے جن میں نامور ادیبوں, شاعروں, فلمسازوں, گلوکاروں ,فیشن ڈیزائنر کے علاوہ کالم نگاروں اور صحافیوں سمیت سعودی ثقافت کے لئے گراں قدر خدمات انجام  دینے والوں میں ایوارڈ تقسیم کیے گئے. 

نائب وزیر ثقافت کا اس موقعہ پر کہنا تھا کہ سعودی ثقافت صدیوں پر محیط قدیم ترین تہذیب و تمدن پر مبنی ہے جس کو تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے فروغ دیا ہے جبکہ آئندہ برس بین الاقوامی ثقافتی ایوارڈ کو بھی شامل کیا جائے گا تاکہ پوری دنیا کے ثقافتی رنگ اجاگر ہوسکیں. 

ثقافتی ایوارڈ کی تقریب کو سراہتے ہوئے پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور کا کہنا تھا کہ سعودی عرب جہاں دیگر شعبوں میں ترقی کر رہا ہے وہیں اپنی ثقافت کو بھی بہتر انداز میں آگے بڑھا رہا ہے اور اس کے فروغ کے لئے کوشاں افراد کو ایوارڈ دینے کی روایت سے لوگوں کی حوصلہ افزائی ہوگی جبکہ ایوارڈ حاصل کرنے والوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم عرب ثقافت کو دنیا بھر میں بہتر سے بہتر انداز میں پیش کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے.

مزید :

کتابیں -تارکین پاکستان -