وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے صحافیوں سے متعلق نامناسب ریمارکس پر تشویش ہے،سی پی این ای

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے صحافیوں سے متعلق نامناسب ریمارکس پر تشویش ہے،سی ...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے صحافیوں سے متعلق نامناسب ریمارکس پر تشویش ہے،سی پی این ای

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز نے کہا  ہےکہ علی امین گنڈاپور کے صحافیوں سے متعلق نامناسب ریمارکس پر تشویش ہے۔

کراچی سے جاری بیان میں سی پی این ای نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کا رویہ جمہوری اقدار کے منافی ہے۔ صحافی مشکل حالات، ریاستی و غیر ریاستی جبر اور کالے قوانین سے نبرد آزما ہیں۔ صحافی دباؤ کی پرواہ کیے بغیر زندگی داؤ پر لگا کر عوام کو اطلاعات کی فراہمی یقینی بناتے ہیں۔  پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور سے باز پرس کرے اور آئندہ ایسے ریمارکس نہ دینے کا پابند کرے۔