یو اے ای نے اپنے ایٹمی بجلی گھر کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھارت کے سپرد کر دی، مفاہمت نامے پر دستخط

یو اے ای نے اپنے ایٹمی بجلی گھر کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھارت کے سپرد کر دی، ...
یو اے ای نے اپنے ایٹمی بجلی گھر کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھارت کے سپرد کر دی، مفاہمت نامے پر دستخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے اپنے برکہ ایٹمی بجلی گھر کی دیکھ بھال اور آپریشنز کی ذمہ داری بھارتی ادارے کے سپرد کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کو ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالدبن محمد بن زاید بھارت کے دورہ پر نئی دلی پہنچے،  نریندر مودی اور  ولی عہد  کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر دونوں ممالک نے توانائی کے تعاون کو فروغ دینے کے لیے 4 مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت اوریو اے ای جوہری توانائی میں اسٹریٹیجک شراکت داری کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ابوظبی نیشنل آئل کمپنی  اور انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ کے درمیان طویل مدتی ایل این جی سپلائی کا معاہدہ بھی ہوا۔

اس کے علاوہ امارات نیوکلیئر انرجی کمپنی  اور نیوکلیئر پاور کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ نے برکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ۔

مزید :

عرب دنیا -