سائبرکرائمز ایکٹ کی خلاف ورزی ہوئی، وزیراعلیٰ کے پی کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے: عورت فاؤنڈیشن
اسلام آباد (ویب ڈیسک) عورت فاؤنڈیشن نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور کی جانب سے خواتین صحافیوں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔
عورت فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں وزیراعلیٰ کے پی کی جانب سے خواتین صحافیوں کے خلاف نازیبا الفاظ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ وزیراعلیٰ کے پی کی زبان دھمکی آمیز تھی، انہوں نے اخلاقی گراوٹ کا ثبوت دیا۔
عورت فاؤنڈیشن کا کہنا ہےکہ علی امین گنڈاپور نے سائبرکرائمز ایکٹ کی خلاف ورزی کی، وزیراعلیٰ کے پی کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔