تحریک انصاف کو سندھ میں زور دار جھٹکا، پی ایس 112 بلدیہ ٹاؤن کی نشست ہاتھ سے نکلنے لگی

تحریک انصاف کو سندھ میں زور دار جھٹکا، پی ایس 112 بلدیہ ٹاؤن کی نشست ہاتھ سے ...
تحریک انصاف کو سندھ میں زور دار جھٹکا، پی ایس 112 بلدیہ ٹاؤن کی نشست ہاتھ سے نکلنے لگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کو سندھ میں زور دار جھٹکا لگ گیا، ری کاوئٹنگ کے خلاف رکن صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی سر بلند خان کی درخواست سندھ ہائیکورٹ سے مسترد ہوگئی ۔ 

"آج نیوز" کے مطابق درخواست مسترد ہونے کے بعد رکن صوبائی اسمبلی سربلند خان کہتے ہیں کہ میرا حلقہ بلدیہ کیماڑی ہے،8 فروری کہ انتخابات میں میں جیتا تھا، میرے ووٹ کی تعداد  6 ہزار زیادہ تھی جبکہ پی پی نمائندے کے ووٹ کم تھے، میں نے 16000 ہزار ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی، مخالف پارٹی کے 10 ہزار ووٹ تھے۔

انھوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے مجھے ہارا ہو ا قرار دےدیا، میں ہر بار عدالت کا رخ کرونگا کیونکہ عدلیہ ہی انصاف کریگی، آج عدالت نے میری درخواست کو ڈسمس کردیا لیکن میں باربار درخواست کرونگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بہت سی جماعتوں نے آفر کی کہ پی ٹی آئی چھوڑ دو، لیکن میں اپنے قاِئد کے نام پر ووٹ لے کر آیا ہوں ، میں اپنے عوام کا بھروسہ ہوں۔انہوں نے الزام لگایا کہ میں کسی جماعت کا حمایتی نہیں بنا تو مجھے ہرایا جارہا ہے۔