وزیراعلیٰ کیلئے کم ازکم گریجوایشن اور سکول کے نصاب میں تولیدی صحت کی تعلیم شامل کرنے کا بل پیش کردیا گیا

وزیراعلیٰ کیلئے کم ازکم گریجوایشن اور سکول کے نصاب میں تولیدی صحت کی تعلیم ...
وزیراعلیٰ کیلئے کم ازکم گریجوایشن اور سکول کے نصاب میں تولیدی صحت کی تعلیم شامل کرنے کا بل پیش کردیا گیا
کیپشن: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹ میں وزیراعلیٰ کیلئے کم ازکم گریجوایشن اور سکول کے نصاب میں تولیدی صحت تعلیم شامل کرنے کا بل پیش کیا گیا۔

جیونیوز کے مطابق  صدر ، وزیر سمیت پبلک آفس رکھنے والوں کی کم ازکم تعلیم گریجوایشن ہونےکا آئینی ترمیمی بل بھی سینیٹ میں پیش کیا گیا، آئین کے آرٹیکل 62 میں ترمیم کا بل سینیٹر ثمینہ ممتاز کی جانب سے پیش کیا گیا۔

بل میں کہا گیا ہےکہ صدر مملکت، وزیر اعظم کی تعلیمی قابلیت کم سے کم گریجوایشن ہو۔گورنر،  وزیر اعلیٰ، چیئرمین  اور  ڈپٹی چیئرمین  سینیٹ،  سپیکر  اور  ڈپٹی  سپیکر گریجویٹ ہوں۔ وفاقی وزرا اور  وزرا مملکت اور صوبائی وزرا بھی گریجویٹ ہوں۔ ان عہدوں پر منتخب شخص کے پاس بیچلرز  یا اس کے برابر کی ڈگری ہو۔

سینیٹر عینی مری نے وفاقی نگرانی نصاب ، نصابی کتب اور تعلیمی معیارات بل پیش کیا۔ بل میں کہا گیا ہےکہ مڈل اور ہائی اسکول کے نصاب میں تولیدی صحت کی تعلیم شامل کی جائے تاہم سینیٹر شبلی فراز نے اس بل کی مخالفت کی۔