تقریر میں بعض ایسے الفاظ استعمال کیے گئے جو نازیبا تھے،بیرسٹر سیف کااعتراف

تقریر میں بعض ایسے الفاظ استعمال کیے گئے جو نازیبا تھے،بیرسٹر سیف کااعتراف
تقریر میں بعض ایسے الفاظ استعمال کیے گئے جو نازیبا تھے،بیرسٹر سیف کااعتراف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہاہے کہ تقریر میں بعض ایسے الفاظ استعمال کیے گئے جو نازیبا تھے،تقریر میں بعض ایسے الفاظ تھے جو کسی کی نظر میں قابل اعتراض ہو سکتے تھے۔

نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز" کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہاکہ چالاکی یہ تھی کہ انہوں نے این او سی 8ستمبر کا جاری کیا تھا، بہانہ بنایا جا رہا ہے کہ ہم نے این او سی کی خلاف ورزی کی،انتظامیہ نے تمام وہ اقدامات کیے کہ این او سی پر عمل ہی نہ ہو سکے۔

بیرسٹر سیف کاکہناتھا کہ جمہوری حقوق نہ دیئے جائیں تو پھر جلسوں میں تقریر جذباتی انداز میں ہوتی ہے،لیڈر جذبات میں نہیں لاتا کارکن خود جذباتی ہوتے ہیں،کارکن کے جذبات کو کنٹرول کرنے کیلئے لیڈر کا تقریر کرنا پولیٹیکل گروپ ڈائنامکس ہوتی ہیں۔

مشیر اطلاعات کے پی نے کہاکہ لیڈرشپ نے جذباتی تقاریر کیں تو نیچے کارکن بھی جذباتی تھے،تقریر میں بعض ایسے الفاظ استعمال کیے گئے جو نازیبا تھے،تقریر میں بعض ایسے الفاظ تھے جو کسی کی نظر میں قابل اعتراض ہو سکتے تھے۔