کل رات جس نے پارلیمنٹ پر دھاوا بولا ہے اگر آرٹیکل 6لگانا ہے تو ان پر لگائیں،علی محمد خان

کل رات جس نے پارلیمنٹ پر دھاوا بولا ہے اگر آرٹیکل 6لگانا ہے تو ان پر ...
کل رات جس نے پارلیمنٹ پر دھاوا بولا ہے اگر آرٹیکل 6لگانا ہے تو ان پر لگائیں،علی محمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہاہے کہ کل رات جس نے پارلیمنٹ پر دھاوا بولا ہے اگر آرٹیکل 6لگانا ہے تو ان پر لگائیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، علی محمد خان نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شیخ وقاص، حامد رضا اور عامر ڈوگر نے کل پارلیمنٹ میں پناہ لی تھی ،مولانا نسیم اور جمشید دستی کو مسجد سے اٹھایا گیا،،ہم اسرائیل میں نہیں پاکستا ن میں ہیں،پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ کل رات جس نے پارلیمنٹ پر دھاوا بولا ہے اگر آرٹیکل 6لگانا ہے تو ان پر لگائیں،9مئی کو جو ہوا وہ غلط ہوا مگر کل رات جو ہوا وہ جمہوریت کا 9مئی تھا،آج میرا مقدمہ بانی پی ٹی آئی کا نہیں جمہوریت کا ہے۔