کراچی: پولیس کی وردی پہن کر شہریوں کو لوٹنے والا جعلی اہلکار گرفتار
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پولیس نے شہریوں کو لوٹنے والے جعلی پولیس اہلکار کو دھر لیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کریم آباد کے قریب کارروائی کرکے جعلی پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے پولیس جیکٹ، اسلحہ، پولیس کارڈ، شیلڈ اور پولیس نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل بھی ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پولیس کی وردی پہن کر ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹتا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم سے وارداتوں سے متعلق پوچھ گچھ کررہے ہیں جبکہ ملزم کے خلاف گلبرگ تھانے میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔