علی امین کی اسلام آباد میں سرکاری حکام سے طویل ملاقات ہوئی ،رابطہ ممکن نہ تھا،اسی لیے حراست کی خبر اڑی:پی ٹی آئی

علی امین کی اسلام آباد میں سرکاری حکام سے طویل ملاقات ہوئی ،رابطہ ممکن نہ ...
علی امین کی اسلام آباد میں سرکاری حکام سے طویل ملاقات ہوئی ،رابطہ ممکن نہ تھا،اسی لیے حراست کی خبر اڑی:پی ٹی آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے 8 گھنٹے غائب رہنے اور منظر عام پر آنے کے بعد بیان جاری کردیا۔
نجی ٹی وی" جیو نیوز" کے مطابق تحریک انصاف نے بیان میں کہا ہے کہ علی امین گنڈا پورکی اسلام آباد میں سرکاری حکام کے ساتھ طویل ملاقات ہوئی جس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پی ٹی آئی کے مطابق ملاقات جہاں تھی وہاں جیمرز لگنے سے موبائل سروس معطل تھی۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ اور ان کے سٹاف سے کوئی رابطہ نہ ہونے پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے الزام عائد کیا تھا کہ وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو حراست میں لیا ہے۔
قائد حزب اختلاف عمرایوب نے کہا تھا کہ علی امین گنڈا پور سے رابطہ ختم ہوچکا، وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے انہیں چائے کے کپ پر مدعو کیا تھا۔

مزید :

قومی -