مجھے اس کیس میں کوئی دلچسپی نہیں،ڈیوٹی جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ ٹو کیس 16ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیا

Sep 10, 2024 | 02:02 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیشل جج سنٹرل  میں ڈیوٹی جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ ٹو کیس 16ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس احتساب عدالت سے سپیشل جج سنٹرل منتقل ہو چکا ہے،ڈیوٹی جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے ۔سپیشل جج سنٹرل امجد اقبال کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج ہمایوں دلاور نے سماعت کی۔

وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ میں کچھ گزارشات پیش کرنا چاہتا ہوں،جج نے کہا کہ میں 16ستمبر تک میں سماعت ملتوی کررہا ہوں،سلمان صفدر نے کہاکہ مجھے اچھا لگتا کہ آپ میری گزارشات سن لیتے،ایک ہی طرح کا توشہ خانہ کیس ہے،ملزمان بھی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی ہیں،جج ہمایوں دلاور نے کہاکہ مجھے اس کیس میں کوئی دلچسپی نہیں،سپیشل جج سنٹرل ہی اس کیس کی سماعت کریں گے۔

عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس 16ستمبر کو سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر کردیا، سپیشل جج سنٹرل کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے،عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 16ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

مزیدخبریں