سندھ میں ججوں کیساتھ کتنےسو پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہیں ۔۔؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ میں ججوں کیساتھ کتنےسو پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہیں ۔۔؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
تفصیلات کے مطابق سندھ میں موجودہ اور ریٹائرڈ ججوں کیساتھ 2300سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔سندھ ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2016کے تحت پوچھے گئے سوالات کے جواب میں سندھ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں موجودہ اور ریٹائرڈ ججوں کے ساتھ 2373پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ کراچی رینج میں1265پولیس اہلکار ججز کی سیکیورٹی پر تعینات ہیں جن میں سیکیورٹی ون کے 1177اور اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ( ایس ایس یو ) کے88پولیس اہلکار شامل ہیں۔
"جنگ " کے مطابق حیدر آباد رینج میں462پولیس اہلکار ججز کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور ہیں جن میں ضلع حیدرآباد میں292، ضلع دادو میں35، ضلع جامشورو میں 28، ضلع مٹیاری میں 20، ضلع ٹنڈو الہہ یار میں 18، ضلع ٹنڈو محمد خان میں 15، ضلع سجاول میں 13، ضلع بدین میں 23 اور ضلع ٹھٹھہ میں 18 پولیس اہلکار شامل ہیں۔شہید بے نظیر آباد میں 145 پولیس اہلکار ججز کے ساتھ ڈیوٹی پر تعینات ہیں جن میں ضلع شہید بے نظیر آباد میں 41، ضلع نوشہرو فیروز میں 70 اور ضلع سانگھڑ میں 34 اہلکار شامل ہیں۔میر پور خاص رینج میں ججز کے ساتھ 96 پولیس اہلکار تعینات ہیں جن میں ضلع میر پور خاص میں 59، ضلع عمر کوٹ میں 17اور ضلع تھرپارکر میں 20 پولیس اہلکار شامل ہیں۔سکھر رینج میں 206 پولیس اہلکار ججز کے ساتھ سیکیورٹی پر مامور ہیں جن میں ضلع سکھر میں 112، ضلع خیرپور میں 52اور ضلع گھوٹکی میں 42 پولیس اہلکار شامل ہیں۔پولیس کے مطابق لاڑکانہ رینج کے اضلاع میں 199 پولیس اہلکار ججز کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔