پاکستان تحریک انصاف کاملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پشاور میں پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت مرکزی قائدین نے شرکت کی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی قیادت نے پارٹی رہنماؤں کی حالیہ گرفتاریوں پر ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں طے پایا کہ احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جمعے سے شروع کیا جائے گا، ساتھ ہی اسمبلی کے فلور پر بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کی جائے گی۔