کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت کیا رہی؟ جانیے

Sep 10, 2024 | 06:11 PM

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کاروباری دن کے اختتام پرانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 8پیسےکم ہوگئی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 8 پیسےسستا ہونے کے بعد 278.70 روپے سے کم ہوکر 278.62 روپےپربندہو ا،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 پیسے کمی سے 280.95 روپےکاہوگیا ، یوور 1.58 روپے سستا ہوکر 309.52 روپےکاہوگیا،برطانوی پاؤنڈ 1.42 روپے کمی کے بعد 367.23  روپے کا ہوگیا  ، یو اے ای درہم بھی 3 پیسے کمی سے 76.50 روپے پر آگیا ،سعودی ریال 3 پیسے کمی کے بعد  74.73 روپے  کا ہوگیا۔

مزیدخبریں