بیرسٹرگوہر کا رہائی کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا

بیرسٹرگوہر کا رہائی کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا
بیرسٹرگوہر کا رہائی کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرعلی نے رہائی  کے بعد پہلا بیان جاری کردیا۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پولیس نے مجھےتحویل میں لیا اور مقدمات سے متعلق پوچھ گچھ  کی،پولیس نے مجھے بتایا کہ آپ پر کوئی مقدمہ نہیں۔

اس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ 10ستمبر جمہوریت کی تاریخ میں ایک سیاہ دن مانا جائےگا،ہمارے 10ایم این ایز کو نقاب پوش افراد نے گرفتار کیا،اسمبلی کے دروازے کے باہر سے مجھے اور شیر افضل مروت کو گرفتار کیا گیا۔

گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی ایم این ایز کی گرفتاریوں کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ نئے جوڈیشل پیکج کی ہم شدید مذمت اور مخالفت کریں گے،لاہور میں جلسہ ضرور کریں گے۔

مزید :

قومی -