اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر فلک ناز کو سینیٹ سے معطل کردیا گیا۔
"جیو نیوز" کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر فلک ناز کی رکنیت 2 دن کےلیے معطل کردی۔ انہوں نے خاتون سینیٹر کے نازیبا الفاظ بھی حذف کروادیئے۔
دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس 12 ستمبر 3 بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔