سٹیل ملز میں بھرتیوں پر پابندی لگ گئی

سٹیل ملز میں بھرتیوں پر پابندی لگ گئی
 سٹیل ملز میں بھرتیوں پر پابندی لگ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے پاکستان سٹیل ملز میں بھرتیوں پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق پاکستان سٹیل ملز جیسا قومی ادارہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے پاکستان سٹیل ملز میں پہلے ہی گنجائش سے زیادہ ملازمین ہیں اس لئے ادارے کو بچانے کے لئے بھرتیوں پر پابندی بہت ضروری ہے۔ ادارے میں ملازمین کی بھرتی کے لئے ایک خصوصی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جس میں چیرمین پاکستان سٹیل، سیکریٹری وزارت صنعت اور دیگر 8 افراد ہوں گے۔ بورڈ کی منظوری کے بغیر نئی بھرتیاں نہیں ہوں گی۔واضح رہے کہ پاکستان سٹیل ملز میں کم و بیش 16 ہزار ملازمین کام کرتے ہیں جبکہ ادارہ کئی برسوں سے کرپشن اور خسارے کی وجہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے جسے بچانے کے لئے کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوپارہی۔

مزید :

بزنس -