دماغ کی طاقت سے موٹاپے کو شکست دیں،ماہرین نے انقلابی طریقہ متعارف کروا دیا

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) اگر آپ کا وزن بڑھ رہا ہے اور آپ چاہنے کے باوجود بھی خوراک پر قابو نہیں پاسکتے تو آپ کو کچھ اہم اصولوں پر عمل کرنے اور ذہنی مشقوں کی ضرورت ہے جو کھانے سے پہلے توجہ کے ارتکاز کے ذریعے باآسانی وزن کم کرسکتی ہیں۔
مزیدپڑھیں:وہ 5 اشیاء جو آپ کو بانجھ بنا رہی ہیں ،ان سے بچیں
ڈیوک یونیورسٹی کے ماہرین غذائیت کی طرف سے The Mindful Diet نامی کتاب میں ان مشقوں کا سادہ طریقہ بیان کیا گیا ہے جس کے اہم نکات درج ذیل ہیں:
٭ کھانا شروع کرنے سے پہلے تقریباً 20 دفعہ گہری سانس لیں اور یہ سوچیں کہ آپ کو کتنے کھانے کی ضرورت ہے اور یہ ارادہ کریں کہ آپ ضرورت سے زیادہ نہیں کھائیں گے۔
٭ یہ سوچیں کہ آپ کو بھوک محسوس ہورہی ہے کہ نہیں اور کھانے کی واقعی ضرورت ہے یا نہیں۔
٭ کھانے کے لئے چھوٹے برتن استعمال کریںاور تقریباً 20 منٹ سے پہلے کھانا ختم نہ کریں۔
٭ آپ کے کھانے میں 30 فیصد سبزیاں، 20 فیصد پھل، 25 فیصد اناج اور 25 فیصد پروٹین والی غذائیں یعنی گوشت، انڈہ اور لوبیا وغیرہ شامل ہونا چاہیے۔
موٹاپے سے نجات کے لئے مندرجہ ذیل باتوں پر عمل بھی ضروی ہے:
٭ پیٹ بھر کر نہ کھائیں۔
٭ 10منٹ سے کم وقت میں کھانا مکمل نہ کریں۔
٭ کھڑے ہوکر یا چلتے پھرتے نہ کھائیں۔
٭ بھوک کے بغیر نہ کھائیں۔
٭ ٹی وی دیکھتے ہوئے کھانا نہ کھائیں۔
٭ پریشانی یا ذہنی دباﺅ کی حالت میں کھانا کھانے سے پرہیز کریں۔
٭ بوریت سے نجات کے لئے کھانے کو ذریعہ نہ بنائیں۔
٭ فاسٹ فوڈ اور خصوصاً ڈبہ بند بازاری کھانوں سے پرہیز کریں۔