چینی شخص کو گاڑی چلاتے بے حسی بہت مہنگی پڑی ،'اپنی جنت'ہی گنوا دی

چینی شخص کو گاڑی چلاتے بے حسی بہت مہنگی پڑی ،'اپنی جنت'ہی گنوا دی
چینی شخص کو گاڑی چلاتے بے حسی بہت مہنگی پڑی ،'اپنی جنت'ہی گنوا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) اکثر لوگ خود کو زحمت سے بچانے کے لئے دوسروں کی تکلیف کو نظر انداز کردیتے ہیں مگر یہ نہیں سوچتے کہ پل بھر کی بے حسی عمر بھر کا پچھتاوا بن سکتی ہے۔

اپنے بھائی اور بہن کو جنم دینے والی دنیا کی واحد خاتون

اخبار ”پیپلزنیشنل ڈیلی“ کے مطابق صوبہ آن ہوئی میں وینگ نامی ایک چینی شخص اپنی والدہ سے ملنے کے لئے جارہا تھا کہ راستے میں اسے ایک ایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے والی خاتون سڑک کنارے تڑپتی نظر آئی مگر وہ خود کو مصیبت سے بچانے کے لئے رکا نہیں اور قریبی علاقے میں واقع اپنی والدہ کے گھر کی طرف روانہ ہوگیا۔ اخبار کا کہنا ہے کہ جب یہ شخص اپنی والدہ کے گھر پہنچا تو ہمسایوں نے بتایا کہ وہ کچھ وقت پہلے اسے ملنے کے لئے نکل چکی ہیں جس پر یہ واپس روانہ ہوا اور جب دوبارہ جائے حادثہ کے قریب پہنچا تو محض معلومات لینے کے لئے رک گیا۔ جب اس نے زخموں سے تڑپتی خاتون کو دیکھا تو اس کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی کیونکہ دم توڑتی ہوئی خاتون اس کی والدہ تھیں۔ اس شخص نے فوری طور پر ایمبولینس منگوائی مگر خاتون شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئی۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر خاتون کو چند منٹ پہلے ہسپتال پہنچا دیا جاتا تو اس کی جان بچائی جاسکتی تھی۔ مسٹر وینگ نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ محض مصیبت سے بچنے کے لئے زخمی خاتون کی مدد کے لئے نہ رکا اور اسے تمام عمر اس دکھ میں گزارنا پڑے گی کہ اس کی بے حسی نے اس کی ماں کو ہمیشہ کے لئے اس سے چھین لیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -