ذیابیطس کے مریضوں کیلئے سائنسدانوں نے انتہائی مفید میٹھا بتادیا ،جدید تحقیق میں حیران کن انکشاف

ذیابیطس کے مریضوں کیلئے سائنسدانوں نے انتہائی مفید میٹھا بتادیا ،جدید تحقیق ...
ذیابیطس کے مریضوں کیلئے سائنسدانوں نے انتہائی مفید میٹھا بتادیا ،جدید تحقیق میں حیران کن انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)ذیابیطس کے لئے کئی طرح کے کھانے مفید ہوتے ہیں لیکن اگر آپ کو بتایا جائے کہ ایک میٹھا ایسا بھی ہے جو ذیابیطس کے مریضوں کو بہت فائدہ دیتا ہے توآپ بہت حیران ہوں گے۔

یہ میٹھا چاکلیٹ ہے جو ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہے ۔چاکلیٹ میں پائے جانے والے فلیونائڈز کی بدولت جسم میں انسولین کا لیول کم رہتاہے اور ذیابیطس کے دیگر پیچیدہ مسائل ٹھیک رہتے ہیں۔

مختلف اوقات میں مخصوص کھانوں کی طلب اور آپ کی صحت کے حال میں گہرا تعلق، انتہائی مفید معلومات
یونیورسٹی آف کوپن ہیگن کی جانب سے 2008ءمیں کی گئی تحقیق میں یہ بات پتہ چلی کہ جن لوگوں نے Dark چاکلیٹ کھائی ان میں میٹھا، نمکین اور چکنائی والے کھانے کی طلب ان لوگوں کے مقابلے میں کم تھی جنہوں نے ملک چاکلیٹ کا استعمال کیا تھا۔اسی طرح ڈارک چاکلیٹ کھانے کی وجہ سے جن لوگوں نے اسی شام پیزا کھایا، انہوں نے15فیصد کم پیزا کی مقدار لی۔ڈارک چاکلیٹ میں موجود فلیونائڈز کی وجہ سے دل کے جملہ امراض بھی ٹھیک رہتے ہیں اور یہ دل کے دورہ کو دو فیصد تک کم کرتی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -