اظفر رحمن اور سوہائے علی آبڑو کی ’’تمہاری نتاشا‘‘کی ریکارڈنگ کا آغاز
لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر فہیم برنی کی نئی سیریل’’تمہاری نتاشا‘‘کی ریکارڈنگ چند روز تک لاہور میں شروع ہوگی جس کے لئے اظفر رحمن اور سوہائے علی آبڑو سمیت دیگر فنکار بھی آئندہ ہفتے لاہور آئیں گے۔اس سیریل میں اسما عباس اور صبا حمید سمیت بہت سے فنکار کام کررہے ہیں۔اظفر رحمن نے’’خبریں‘‘ بتایا کہ ڈرامے میں میرا کردار روٹین سے ہٹ کر ہے جو ناظرین کو ضرور پسند آئے گا۔ڈرامے کی ریکارڈنگ لاہور میں دو ہفتے جاری رہے گی۔