چارلی چیپلن کی پوتی کی فلم نے امریکی باکس آفس پر سب کو پیچھے چھوڑ دیا
لاس اینجلس ( نیٹ نیوز)کلنٹ ایسٹ وڈ کے بیٹے اور چارلی چیپلن کی پوتی کی فلم نے امریکی باکس آفس پر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ہالی ووڈ فلم ’’لانگسٹ رائڈ‘‘ 15.5ملین ڈالر کما کر امریکی باکس آفس پر پہلے نمبر پر آگئی ، یہ فلم نکولس سپارک کے 2013 ء کے مقبول ترین رومانٹک ناول پر مبنی ہے ، معروف ہالی وڈ سٹارز کلنٹ ایسٹ وڈ کے بیٹے سکاٹ ایسٹ وڈ اور چارلی چیپلن کی پوتی اونا چیپلین نے فلم میں مرکزی کردار ادا کئے ہیں ۔ وین ڈیزل ، ڈیوائن جونسن اور پال واکر کی فلم ’’فاسٹ اینڈ فیورس ‘‘فرنچائز فیوریس سیون امریکی باکس آفس پر 14.2ملین اور دنیا بھر میں 392 ملین ڈالر کماکر دوسرے نمبر پر ہے۔