آنیوالی فلموں میں میرے کردار بہت جاندار ہیں، کرینہ کپور

ممبئی(نیٹ نیوز)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ میں اس وقت دو فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں او ر ان فلموں میں میرے کردار بہت اہمیت کے حامل ہیں امید ہے کہ شائقین مجھے ان کرداروں میں بہت پسند کریں گے انہوں نے کہا کہ میں نے اب تک جتنی بھی فلموں میں کام کیا ہے ان میں میری اداکاری کو بہت پسند کیا گیا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ میں ہمیشہ محنت سے کام کرتی ہوں اور میری یہ خواہش ہوتی ہے کہ میں میری اداکاری کو بہت پسند کیا جائے ہر اداکار کے ساتھ کام کرنے کا شوق ہے کیونکہ اس طرح مجھے بہت زیادہ سیکھنے کو بھی ملتا ہے اور یہ میرے کام آتا ہے میری آنے والی فلمیں باکس آفس پر ضرور کامیابی حاصل کریں گی۔