فلم ’ ’جراسک ورلڈ‘‘ 12جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
لاس اینجلس ( نیٹ نیوز)شہرہ آفاق ہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم جراسک پارک سلسلے کی چوتھی فلم’ ’جراسک ورلڈ‘‘ 12جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ خوف اور دہشت کی علامت تصور کئے جانیوالے دیوہیکل ڈائنوسارز کے گِرد گھومتی شہرہ آفاق ہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم جراسک پارک فلم کو کولن ٹریوورو نے ڈائریکٹ کیا ہے، جبکہ فلم کی کاسٹ میں کرِس پریٹ، برائس ڈلاس ہاورڈ، وِنسینٹ ڈی اونو فریو، نِک روبن سن، جیک جانسن، اومے سے، جوڈی گرئیر اور بالی وڈ اسٹار عرفان خان شامل ہیں۔