ڈان آف جسٹس کے نئے ٹریلر نے دھوم مچا دی

ڈان آف جسٹس کے نئے ٹریلر نے دھوم مچا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک( نیٹ نیوز) ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم مین ورسز سپر مین ڈان آف جسٹس کے نئے ٹریلر نے دھوم مچا دی۔ جب سپر مین اور بیٹ مین آپس میں ٹکرائیں گے تو بڑے پردے پر تہلکہ مچے گا، ہالی ووڈ کے سپر ہیروز ایکشن سے سب کا دل جیتیں گے، سپر ہٹ فلم '' مین آف سٹیل'' کا سیکوئیل ہے۔ بیٹ مین ورسز سپر مین، ڈان آف جسٹس کے ٹریلر نے شائقین کو خوش کر دیا۔ فلم میں ڈان آف جسٹس میں اداکار ہنری کیویل سپر مین اور اداکار بن افلیک بیٹ مین کے کرداروں میں دھوم مچائیں گے۔ فلم کی کاسٹ میں اداکارہ ایمی ایڈمز اور جیسی ایزنبرگ بھی شامل ہیں، ایکشن تھرل اور اسپیشل ایفیکٹس سے بھرپور فلم چھ مئی کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔

مزید :

کلچر -