’میڈ میکس فیوری روڈ‘‘15مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

نیویارک( نیٹ نیوز) ہالی ووڈ ایکشن فلم میڈ میکس فیوری روڈ کا نیا ٹریلر شائقین کیلئے پیش کردیا گیا،، فلم پندرہ مئی کو مداحوں کیلئے پیش کی جائے گی،ایکشن فلموں اور میڈ میکس سیریز کے شائقین کیلئے میڈ میکس فیوری روڈ کا نیا ٹریلر تہکہ مچانے آگیا،، فلم میڈ میکس سیریز کا چوتھا پارٹ ہے،میڈ میکس فیوری روڈ میں شامل ہے ایسی دنیا کی کہانی جہاں لوگ موت سے لڑتے دکھائی دینگے،، لیکن میڈ میکس ٹیم کی ایک خاتون خود کو زندہ رکھنے کے جتن میں ہوگی زیادہ مصروف ،فلم میں ٹوم ہارڈی،چارلیز تھرون اور کارٹنی ایٹون اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں فلم پندرہ مئی کو سینماگھروں کی زینت بنے گی۔