سلیم خان تنولی ایف پی سی سی آئی کی خارجہ امور کی اسٹنڈنگ کمیٹی کے نائب چیئرمین نامزد
کراچی (اکنامک رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں محمد ادریس نے سلیم خان تنولی کو فیڈریشن کی خارجہ امور کی اسٹنڈنگ کمیٹی کے نائب چیئرمین برائے 2015 نامزد کر دیا ہے ۔ سلیم خان تنولی فیکٹ گروپ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیں جبکہ گزشتہ کئی برسوں سے خارجہ امور میں گہرا تجربہ رکھتے ہیں ۔ سلیم خان ایشین فیڈریشن آف ایگزیبیشن اینڈ کنوینشن اایسوسی ایشن کے ممبر اور گلوبل ریسرچ اینڈ فیسیلی ٹیشن کونسل کے ریجنل چیئرمین ہیں۔