ایشین کرکٹ کونسل کے خاتمے کا نوٹی فیکیشن جاری

ایشین کرکٹ کونسل کے خاتمے کا نوٹی فیکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوالالمپور ( نیٹ نیوز)ایشین کرکٹ کونسل یکم جولائی کو تحلیل ہوجائے گی۔ایشین کرکٹ ممالک کی نمائندہ تنظیم کے خاتمے کا نوٹی فیکیشن جاری ہوگیا۔بگ تھری منصوبے کے تحت تمام معاملات آئی سی سی کے پاس چلے جائیں گے۔ایشیا کے کرکٹ ممالک کی نمائندہ تنظیم ایشین کرکٹ کونسل یکم جولائی سے ختم ہوجائے گی۔تنظیم کے خاتمے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیاگیا۔فیصلے کے تحت اے سی سی کے تمام معاملات براہ راست آئی سی سی کے پاس چلے جائیں گے۔ جو ایشیا کی کرکٹ کواپنے انداز سے چلائے گی۔بگ تھری کی تشکیل کے بعد گذشتہ سال اے سی سی کوتحلیل کرنے کا فیصلہ کیاگیاتھا۔جس پرایشین ممالک کے عہدیداروں نے سخت تحفظات ظاہر کئے تھے۔لیکن بڑے ممالک نے ان کی آواز پر کوئی توجہ نہیں دی۔