دورہ بنگلہ دیش کی تیاری،قومی ٹیم کا کیمپ چوتھے روز بھی جاری

دورہ بنگلہ دیش کی تیاری،قومی ٹیم کا کیمپ چوتھے روز بھی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سپورٹس رپورٹر) دورہ بنگلہ دیش کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کا کیمپ قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں جاری ہے،قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری کیمپ کے چوتھے روزبھی ون ڈے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی کوچنگ اسٹاف کی زیرنگرانی سخت ٹریننگ میں مصروف ہیں، کیمپ میں پلئیر زکی فزیکل فٹنس اور فیلڈنگ پرخصوصی کام کیا جارہا ہے۔ جبکہ بیٹنگ اورباؤلنگ کی پریکٹس بھی کروائی جارہی ہے، قومی ٹیم کا کیمپ ہفتے کوختم ہوجائے گا جس کے بعد کھلاڑی اپنے گھروں کوروانہ ہوجائیں گے، قومی ون ڈے اسکواڈ میں شامل پلئیرز پیرکو دوبارہ لاہورمیں جمع ہوں گے جہاں سے قومی ٹیم اظہرعلی کی قیادت میں ڈھاکہ روانہ ہوگی، پاکستان ٹیم بنگلہ دیش میں سترہ اپریل سے دس مئی تک تین ون ڈے، دوٹیسٹ اورایک ٹی ٹوئنٹی پرمشتمل سیریزکھیلے گی۔