رونالڈو نے رئیل میڈرڈ کیلئے گولز کی ٹرپل سنچری مکمل کر ڈالی

رونالڈو نے رئیل میڈرڈ کیلئے گولز کی ٹرپل سنچری مکمل کر ڈالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ( نیٹ نیوز) کرسٹیانو رونالڈو نے ریئل میڈرڈ کیلیے 300واں گول اسکور کرلیا اور انہوں نے بہت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرکے شائقین کے دل جیت لئے، گذشتہ روز رایو والیسانو پر2۔0 کی جیت کے بعد بھی یورپیئن چیمپئنز لا لیگا لیڈرز بارسلونا سے 4 پوائنٹس پیچھے ہیں۔رونالڈو اور جمیز روڈرگز کے دوسرے ہاف میں دونوں گول سے قبل میڈرڈ پریشان کن صورتحال سے دوچار تھی۔ بینزیما، مارسیلو اور بیلے کے چند منٹوں میں ہی تابڑ توڑ حملوں سے مواقع ملتے اور ضائع ہوتے رہے، آخرکار ڈینی کارواجال کے کراس پر رونالڈو نے 288ویں گیم میں ریئل میڈرڈ کیلیے تیسری سنچری والا گول بنادیا۔ 6 منٹ بعد ہی رونالڈو نے روڈرگز کیلیے دوسرا گول کرنے کا موقع فراہم کیا۔