ثانیہ مرزا چارلیسٹن اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

ثانیہ مرزا چارلیسٹن اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارلیسٹن ( نیٹ نیوز) ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس چارلیسٹن اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ مرزا اور ہنگس نے پہلے راؤنڈ میں آسٹریلیا کی روڈیونووا سسٹرز کو شکست دی۔ ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں ویمنز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میچ میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کی سوئٹزرلینڈ کی جوڑی دار مارٹینا ہنگس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلیا کی روڈیونووا سسٹرز پر مشتمل جوڑی کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 6-7، 6-3 اور 10-5 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔