سینئر ہاکی کھلاڑیوں کی وجہ سے جونیئر ٹیموں کا تربیتی کیمپ منسوخ

سینئر ہاکی کھلاڑیوں کی وجہ سے جونیئر ٹیموں کا تربیتی کیمپ منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سپورٹس رپورٹر) انڈر 20جونیئر قومی ہاکی چمپئن شپ کے سلسلہ میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں آج شیڈول پنجاب کی دو جونیئر ٹیموں کا ٹریننگ کیمپ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سینئر کھلاڑیوں کے 12 اپریل سے شروع ہونے والے تربیتی کیمپ کے انعقاد کی وجہ سے پنجاب کی ٹیموں کا کیمپ منسوخ کیا گیا ہے ۔