سری لنکا ٹیسٹ سکواڈ میں دوبارہ جگہ بنانا ہدف ہے،تھسرا پریرا

سری لنکا ٹیسٹ سکواڈ میں دوبارہ جگہ بنانا ہدف ہے،تھسرا پریرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (نیٹ نیوز) سری لنکن آل راؤنڈر تھسرا پریرا نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی لیگز کھیلنے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلنا پسند کرتا ہوں لیکن اب ٹیسٹ سکواڈ میں دوبارہ جگہ بنانا ہدف ہے اور مقصد کے حصول کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔ پریرا نے 2011ء میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور 2012ء میں انہوں نے آخری بار ملک کی نمائندگی کی تھی، انہیں صرف چھ ٹیسٹ میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سنگاکارا اور جے وردھنے کے ساتھ کھیلنے پر فخر ہے ہم مستقبل میں دونوں کو بہت مس کریں گے ۔
ور ان کے بغیر بلے بازوں کو بیٹنگ ڈیپارٹمنٹ میں سخت محنت کرنا ہو گی، کپتان میتھیوز نے کیریئر میں بہت راہنمائی کی جس پر ان کا مشکور ہوں۔