جونیئر ڈیوس کپ ٹائی،پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست
میلبورن ( نیٹ نیوز) جونیئر ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا فائنل کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کو متواتر تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، روایتی حریف بھارت نے 3-0 سے شکست دی۔ اس سے قبل پہلے میچ میں گرین شرٹس کو آسٹریلیا اور دوسرے میچ میں ویتنام کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ شیپرٹون، آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں تیسرے میچ میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے تھا، پاکستانی کھلاڑی متاثر کن کھیل پیش کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے اور بھارت نے میچ 3-0 سے جیت لیا، پہلے سنگل مقابلے میں بھارت کے سومانی نے پاکستان کے محمد رضا سوانی کو زیر کیا، دوسرے مقابلے میں بھارت کے نیتن کمار نے پاکستان کے مزمل مرتضی کو شکست دی۔
ڈبل مقابلے میں بھی بھارت چھایا رہا اور بنتھیا اور نیتن نے سیدنوفل کلیم اور مزمل مرتضی پر مشتمل جوڑی کو شکست دے کر ٹیم کو 3-0 سے کامیابی دلائی۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا اگلا میچ آج ہفتہ کو ازبکستان کے خلاف کھیلے گا۔