لاہور ڈسٹرکٹ گرلز جمناسٹک چیمیئن شپ آج منعقد ہوگی
لاہور( سپورٹس رپورٹر)لاہور ڈسٹرکٹ جمناسٹک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لاہور ڈسٹرکٹ گرلز جمناسٹک چیمیئن شپ آج ہفتہ صبح9.00 بجے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے سپورٹس ہال میں منعقد ہو گی۔ جبکہ بوائز مقابلے12 اپریل کو منعقد ہونگے۔ سیکرٹری لاہور ڈسٹرکٹ جماناسٹک ایسوسی ایشن میاں محمد فاروق کے مطابق گرلز مقابلے فلور اور والٹ پر ہونگے جبکہ بوائز مقابلے فلور، والٹ اور پیر لل بار پر ہونگے۔ چیمپئین شپ کے چیف جج عبداللہ جان جبکہ ججز پینل میں خالد محمود راٹھور، محمد عقیل اصغر ، طاہر محمود، نذر محمد، محمد یٰسین اور یاسر حفیظ ہو نگے۔ چیمپئین شپ میں لاہور بھر سے تمام سکولز، کالجز اور کلبوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
گرلز مقابلوں کی مہمان خصوصی مسز فوزیہ ایوب قریشی ایم پی اے انعامات تقسیم کرینگی۔جبکہ چیمپئن شپ کا افتتاح ڈائریکٹر جی سی یو خادم علی خان کریں گے۔