سراج الحق کی جماعت اسلامی ریلی پر حملے کی مذمت

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے جماعت اسلامی کی ریلی پر حملے کی بھر پور مذمت کی ہے ۔سراج الحق کو کہناہے کہ انتخابی مہم کیلئے نکالی گئی ریلی پر حملہ افسوس ناک ہے ذمہ داروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کاروائی کی جانی چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی ریلی پر حملہ غنڈہ گردی اور دہشتگردی ہے اس کو بند کیا جائے۔یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی طرف سے لیاقت آباد 10 میں جماعت اسلامی کی ریلی پر حملہ کیا گیا ہے۔
یمن کے مسئلے پر سفارتی کوششیں رنگ لائیں گی،ایرانی وزیر خارجہ کے دورےسے مثبت امیدیں