آئی ایس او کے زیر اہتمام سالانہ تین روزہ تعلیمی کنونشن کا آغاز
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام سالانہ تعلیمی کنونشن کا آغاز ہوگیاطلوع فجر تعلیمی کنونشن لاہورمیں تین روز تک جاری رہے گا کنونشن میں ملک بھرکی یونیورسٹیز کے سینکڑوں طلباء شریک ہیں کنونشن کے پہلے روزماہرین تعلیم و اسکالرز نے مختلف موضوعات پر مفصل گفتگو کی ڈاکٹر یونس نے کنونشن کے طلباء سے اسلام و آئیڈیالوجیز پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسلام دین فطرت ہے دنیا بھر کے تمام مذاہب اورلاء دین افراد کا رجحان اسلام کی طرف بڑھ رہاہے ۔ دنیا بھرمیں لوگ تمام فاسق آئیڈیالوجی سے دلبرداشتہ ہوچکے ہیں اور اسلام کے اقدار کو اپنی زندگیوں پر نافذ کرنا چاہتے ہیں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم رضا محسن نے طلباء سے انٹرنیٹ اور تعلیم کے حوالے سے مفصل گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دور حاضر میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے انٹرنیٹ کا استعمال ضروری ہوچکا ہے انٹرنیٹ کی بدولت تحقیق،مطالعہ کے حوالے سے آسانیاں پیدا ہوئی ہیں آئی ایس او نے ہمیشہ طلباء کی تعلیمی خدمات کیلئے اپنی کاوشوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے سالانہ تعلیمی کنونشن بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔