حر مین شریفین کی حفاظت پوری امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے ، عرفان مشہدی

حر مین شریفین کی حفاظت پوری امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے ، عرفان مشہدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی ) مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے ناظم اعلیٰ پیر علامہ عرفان مشہدی اور پنجاب کے امیر قاضی عبدالغفار قادری سمیت دیگر نے کہا ہے کہ لاہور میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سر زمین حر مین شریفین کی حفاظت پوری امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت اس آگ کو ٹھنڈا کر نے کے لئے اپنا کردار ادا کرے، پوری دنیا کہ مسلمان اپنے روحانی مر کز مکہ ومکرمہ اور مدینہ منورہ کے تحفظ کے لئے ہر وقت تیا ہیں، پا کستان سمیت تمام مسلم ممالک کو اس مسئلہ پر انتہائی اختیاط اور باہم گفت وشنید کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کو پیدا کر نے کا مقصد امریکہ عالم اسلام کو باہم دست وگریبان کر کے ان کے وسا ئل پر قبضہ کر نا چا ہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خلیج کی سنگین صورتحال میں امریکہ اور صہیونی طاقتیں ملوث ہیں جو خطے میں شیعہ سنی جنگ کی کو کشش میں مصروف ہیں۔   انہوں نے کہا کہ اگر فرقہ واریت کی بنیاد پر جنگ شروع ہو گئی تو پوری دنیا اس آگ کی لپیٹ میں آجائے گی۔