انجمن طلبہ اسلام صاحبزادہ فضل کریم کی دوسری برسی عقیدت و احترم سے منائے گی
لاہور(پ ر)انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے ممتاز طالبعلم رہنما محمد اکرم رضوی نے اعلان کیا ہے کہ اے ٹی آئی قائد ملت اسلامیہ ،جگر گوشہ محدث اعظم پاکستان ،سابق رکن قومی اسمبلی ،بانی سنی اتحاد کونسل ،قائد اہل سنت صاحبزادہ حاجی فضل کریم ؒ کی دوسری برسی ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائے گی ۔ 15اپریل کو اعلی سطحی وفد قائد ملت اسلامیہ صاحبزادہ حاجی فضل کریم ؒ کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائے گا ۔