ملازمین کی بہتری کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، حافظ ابرار ممتاز علی خان
لاہور(جنرل رپورٹر) پی ایچ اے 632کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے لیٹر تقسیم کرنے کی تقریب ریس کورس میں منعقد ہوئی۔ جس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ملک پرویز، خواجہ عمران نذیر، چوہدری شہباز غزالی سلیم بٹ، ڈائریکٹر جنرل میاں شکیل احمد، پی ایچ اے ورکرز یونین کے صدر حافظ ابرارچیف آرگنائزر ممتاز علی خان، محمد اسحاق بھٹی، عبدالرحیم اعوان، میاں عارف، خالد پرویز، رانا صفدر، شہباز انور سمیت ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر یونین کے صدر حافظ ابرار اور چیف آرگنائزر ممتاز علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کا کہ ملازمین کی بہتری کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ۔ ان کو 13 ماہ کے بقایا جات بھی لیکر دینگے انہوں نے پنجاب حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔