شاعر نذیر قیصر کے اعزاز میں ایک شام
لاہور(پ ر) عہد جدید کے ممتاز شاعر نذیر قیصر کے اعزاز میں آج (ہفتہ) سہ پہر ساڑھے تین بجے پریس کلب میں ایک ’’شام‘کا اہتمام کیا گیا ہے۔تقریب کی صدارت پروفیسر حسن عسکری کاظمی کریں گے جبکہ بیگم عابدہ حسین مہمان خصوصی ہوں گی۔نذیر قیصر کی شخصیت اور شاعری پر اظہار خیال کرنے والوں میں فخرزمان،کرنل نعیم اشرف،شہزاد نیئر،غزالہ شبنم،بشریٰ نازاور عمر ساجد گل کے علاوہ متعد ادیب اور شاعر شامل ہیں۔فہیم مظہر،جواد حسین،شجاعت علی بوبی،مظفر چوہدری اور بابر انجم سمیت متعد گلوکار ان کی غزلیں اور فلمی گیت گا کر سنائیں گے۔